پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل، بھارتی سکیورٹی ناکامیوں پر سوالات شدت اختیار کر گئے
پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارت میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر ایک بار پھر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ اور مبصرین کے مطابق واقعے کے بعد بھی سکیورٹی خامیوں اور ذمہ داران کے خلاف کسی بڑے اقدام کا نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر تنقید کا باعث بن رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بعض حلقے انٹیلی جنس اور سکیورٹی نظام کی ناکامیوں پر پہلے بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں، جبکہ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے کے بعد سرکاری سطح پر بھی ناکامیوں کا اعتراف کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہ ہونا سکیورٹی پالیسی پر مزید بحث کو جنم دے رہا ہے، اور اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
_2026_04_22_16_35_00_43267916.jpg)


Leave A Comment