پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی 10 مارچ 2026 کو ہوگی، پی ٹی اے نے اعلان کردیا
ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اسپیکٹرم نیلامی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) فائیو جی مورخہ 10 مارچ 2026 کو ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ نیلامی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف موبائل نیٹ ورک کی رفتار اور معیار بہتر ہوگا بلکہ صارفین کو جدید موبائل خدمات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بھی بہتری آئے گی اور مواصلاتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
_2026_01_30_18_32_00_48921521.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment