اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی اور ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ یہ بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت نے تنقید کا مثبت جواب دے کر اچھی شروعات کی ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے امید ظاہر کی کہ نئے بجلی پیکج میں کی جانے والی کمی مستقل رہے گی اور وزارت پاور یکم فروری سے نئے ٹیرف کی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کرے گی۔

ادارے نے مقامی کپاس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جسے مقامی ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔ خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ کپاس پر جی ایس ٹی ختم کرنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، درآمدی کپاس پر انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار