امریکا۔ایران معاہدے کی تقریب، پاکستانی وفد جنیوا پہنچ گیا، وزیراعظم آج روانہ ہوں گے
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستانی ایڈوانس وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس وفد میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، جو تقریب کے انتظامات اور سفارتی معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج صبح سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی وفد امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی باضابطہ دستخطی تقریب میں شرکت کرے گا۔
معلومات کے مطابق یہ اہم تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ پیش رفت عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کا کردار نمایاں ہے
_2026_06_18_06_40_50_55366341.jpg)


Leave A Comment