کویت: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کینیا کے وزیر برائے انفارمیشن، کمیونیکیشنز اور ڈیجیٹل اکانومی ولیم کابوگو گٹاؤ سے کویت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
فریقین نے ڈیجیٹل اکانومی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، ٹیکنالوجی گورننس میں اشتراک اور تجربات کے تبادلے پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور ڈیجیٹل انوویشن اور شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
دونوں ممالک نے پاکستان اور کینیا کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار