اسلام آباد : عرب نیوز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی نے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کو عالمی، بالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے نیا مرکز قرار دیا گیا ہے۔ مضمون کے مطابق معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد تک آ گئی ہے، جبکہ شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کا اعتراف کر رہی ہیں۔ ملک میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کم لاگت فوری ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت میں فائیو جی، ڈیٹا سنٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے اگلے بڑے سرمایہ کاری کے مواقع ثابت ہو سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار