پاکستان کی برآمدات جنوری میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
اسلام آباد: پاکستان نے جنوری 2026 میں برآمدات میں تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 3 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کر لیا، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاشی اور تجارتی حکمت عملی کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہوا، جس سے زرمبادلہ، روزگار کے مواقع اور اقتصادی خودمختاری کو فروغ ملا۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق، برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر تقریباً 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدات میں تقریباً 5 فیصد کمی سے تجارتی خسارہ کم ہوا۔ جنوری میں درآمدات تقریباً 5.5 ارب ڈالر رہیں۔
مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی برآمدات 18 ارب ڈالر اور درآمدات 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پاکستان کی تجارتی اور معاشی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔


_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment