9 ماہ میں بیرونی قرضوں میں بڑا اضافہ: حکومت نے 6.5 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کر لیا
اسلام آباد میں جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس عرصے میں پاکستان نے 6 ارب 59 کروڑ ڈالر سے زائد کا نیا بیرونی قرض حاصل کیا۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر تقریباً 1 ہزار 828 ارب روپے کے مساوی بیرونی قرض موصول ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رقم میں بعض بڑے مالیاتی ذرائع شامل نہیں، جن میں عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ کچھ ڈپازٹس بھی شامل ہیں۔
اس دوران سعودی عرب نے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس فراہم کیے جبکہ ادھار تیل کی سہولت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مالی معاونت کے تحت بھی اربوں روپے کے قرض اور گرانٹس موصول ہوئیں۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے تقریباً 5 ارب 37 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا، تاہم رواں سال اس میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
_2026_05_12_09_12_25_25259931.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment