پاکستان میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کا اعلان، ڈیجیٹل افرادی قوت کا مکمل ریکارڈ تیار ہوگا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ افراد کا مکمل اور مستند ڈیٹا جمع کرنا ہے۔
اس اقدام کے تحت وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات مل کر ملک بھر میں آئی ٹی سے متعلق افرادی قوت کا ریکارڈ تیار کریں گے۔ اس مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز، کال سینٹر ملازمین اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کو بھی باقاعدہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔ کال سینٹر سے وابستہ افراد کی مہارتوں کی درجہ بندی بھی کی جائے گی۔
اس مردم شماری کے ذریعے پہلی بار ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا مستند ڈیٹا دستیاب ہوگا، جس سے حکومت کو بہتر پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آئی ٹی ماہرین کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی یہ اقدام اہم کردار ادا کرے گا۔
_2026_05_05_15_21_06_75629759.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment