نئی دہلی: ایک بھارتی پالیسی میگزین میں شائع مضمون میں اعتراف کیا گیا ہے کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان عالمی سطح پر اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ خطے میں سفارتی توازن تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نہ صرف اپنی سفارتی حکمت عملی کے باعث نمایاں ہوا بلکہ اس نے بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان رابطے کا کردار بھی ادا کیا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے اپنی سفارتی حیثیت کو مزید مضبوط کیا، جبکہ بھارت بعض اہم علاقائی مذاکرات میں پیچھے رہ گیا۔ اس صورتحال کو نئی دہلی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا اور وہ مشرق وسطیٰ سمیت مختلف خطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق پاکستان نے عملی سفارتکاری کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے جبکہ بھارت کا مؤقف محدود ہوتا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار