ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ان علاقوں میں ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سے بھی زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح سرگودھا، گوجرانوالہ، کوٹ ادو اور اوکاڑہ میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے زائد رہا۔ اسلام آباد، فیصل آباد اور اٹک میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ، حیدرآباد اور کراچی میں نمی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ ہیٹ انڈیکس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
_2026_07_19_09_46_50_76165465.jpg)


Leave A Comment