پاکستان میں 5G نفاذ کے لیے دس سالہ روڈ میپ جاری
اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں 5G سروس کے نفاذ کے لیے دس سالہ روڈ میپ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ عمل چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5G کا آغاز ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 تک 10 مزید شہروں میں سروس کو وسعت دی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں 5G پھیلے گا۔ چوتھے مرحلے میں 2032 سے 2035 تک مزید 15 شہروں میں سروس فراہم کی جائے گی۔ ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں 5G کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ موبائل کمپنیوں کے لیے ہر سال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا لازمی ہوگا تاکہ ملک بھر میں جدید موبائل نیٹ ورک کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
_2026_04_04_16_41_31_53408077.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment