پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے اور حکومت “ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن” کے تحت مختلف اصلاحاتی اقدامات کر رہی ہے۔
عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ٹیلی کام شعبے سے وابستہ اداروں اور ماہرین کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اور شفاف 5G اسپیکٹرم نیلامی ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم سنگِ میل ہیں، جنہیں عالمی سطح پر بھی مثبت طور پر دیکھا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق ملک میں سیلولر اسپیکٹرم میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 5G کے نفاذ، فائبرائزیشن پالیسی اور مقامی ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں فائبر آپٹک نیٹ ورک، سب میرین کیبلز، سیلولر ٹاورز اور ڈیٹا سینٹرز شامل ہیں جو کروڑوں صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے کے لیے مختلف پروگرام جاری ہیں۔
ان کے مطابق پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں “ٹئیر-1 رول ماڈل” کا درجہ حاصل کر چکا ہے جو ملک کی ڈیجیٹل پیش رفت کا عالمی اعتراف ہے۔
_2026_05_17_17_14_32_73867162.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment