کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج پاکستان دنیا میں امن کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی عالمی سطح پر جو شناخت بنی ہے، وہ ملک کی اعلیٰ قیادت کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دن رات کام کر کے ملک میں امن قائم کرنے کی کوششیں کیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض پراپیگنڈا ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 28ویں ترمیم کے حوالے سے کچھ عرصہ پہلے میڈیا پر کافی بحث ہو رہی تھی، لیکن اب اس معاملے پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی اور نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی ہو رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار