وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو چکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رہیں گی، جبکہ اگلا جائزہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار