پٹرولیم ڈی ریگولیشن مسترد، پمپ مالکان کا ہڑتال کا عندیہ
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال کی جا سکتی ہے۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور پٹرول پمپ مالکان پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے تعین سے پہلے تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان اس نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق مجوزہ ڈی ریگولیشن سے آئل ٹینکرز، ترسیلی نظام اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکطرفہ فیصلوں کے بجائے مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل اور متفقہ پالیسی ترتیب دی جائے۔
_2026_07_18_10_00_39_89543224.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment