رمضان المبارک کے موقع پر ٹماٹر، پیاز، لہسن، چینی اور دیگر 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی 4.84 فیصد ہو گئی۔

ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 فیصد اور گیس 30 فیصد مہنگی ہوئی۔ ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگا ہوا اور اوسط قیمت 111 روپے فی کلو رہی، جبکہ پیاز کی اوسط قیمت 70 روپے فی کلو رہی۔ لہسن 5.45 فیصد اضافہ کے بعد 464 روپے فی کلو فروخت ہوا۔

چینی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔ ڈیزل کی قیمتیں بھی 4.35 فیصد تک بڑھ گئیں۔ تاہم، آٹا 2.89 فیصد، انڈے 2.86 فیصد اور دال مسور 1.26 فیصد تک سستی ہوئی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار