اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65,444 بیرل ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64,709 بیرل تھی۔

اسی دوران گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3,012 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2,836 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33,812 بیرل، پی پی ایل 10,423 بیرل، پی او ایل 4,291 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1,337 بیرل رہی۔

اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 662 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 68 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 531 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 917 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار