ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا ہے، جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب بدستور سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز رکھنے والا صوبہ ہے، جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ 2 جولائی کے بعد پنجاب میں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہوگئی، جہاں اس عرصے کے دوران 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔ سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 تک پہنچ گئی، جبکہ صوبے میں 65 ہزار 345 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 58 لاکھ 154 ہوگئی ہے، جہاں 2 جولائی کے بعد 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہے اور اس عرصے میں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز رجسٹر ہوئے۔
لاہور سب سے زیادہ ووٹرز والا ضلع
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے بڑے اضلاع میں لاہور سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز رکھنے والا ضلع ہے، جہاں 74 لاکھ 12 ہزار 267 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
فیصل آباد میں 55 لاکھ 83 ہزار 461، راولپنڈی میں 34 لاکھ 95 ہزار ایک، ملتان میں 32 لاکھ 77 ہزار 884، گوجرانوالہ میں 29 لاکھ 62 ہزار 772 جبکہ سیالکوٹ میں 29 لاکھ 60 ہزار 283 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
کراچی کے مختلف اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ کراچی سینٹرل میں 22 لاکھ 77 ہزار 495، کراچی ایسٹ میں 18 لاکھ 6 ہزار 179، کراچی کورنگی میں 16 لاکھ 30 ہزار 590، کراچی ساؤتھ میں 13 لاکھ 13 ہزار 906 اور کراچی ویسٹ میں 10 لاکھ 25 ہزار 410 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
حیدرآباد میں 12 لاکھ 87 ہزار 640، خیرپور میں 14 لاکھ 50 ہزار 378، نوشہرو فیروز میں 9 لاکھ 97 ہزار 162 جبکہ بدین میں 9 لاکھ 96 ہزار 858 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پشاور 22 لاکھ 45 ہزار 452 ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مردان میں 16 لاکھ 43 ہزار 274، مانسہرہ میں 11 لاکھ 82 ہزار 277، چارسدہ میں 11 لاکھ 38 ہزار 99 اور سوات میں 9 لاکھ 12 ہزار 653 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
بلوچستان میں کوئٹہ 9 لاکھ 48 ہزار 657 رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔ پشین میں 3 لاکھ 47 ہزار 91، خضدار میں 3 لاکھ 20 ہزار 871، کیچ میں 2 لاکھ 87 ہزار 518، نصیرآباد میں 2 لاکھ 57 ہزار 501، چمن میں 2 لاکھ 7 ہزار 882، حب میں ایک لاکھ 52 ہزار 866، ڈیرہ بگٹی میں ایک لاکھ 52 ہزار 555، جعفرآباد میں ایک لاکھ 50 ہزار 352 اور گوادر میں ایک لاکھ 49 ہزار 337 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 39 لاکھ سے زائد
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد بھی بڑھ کر 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 ہوگئی ہے۔ مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان مجموعی فرق 90 لاکھ 14 ہزار 985 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور خواتین ووٹرز کے اعتبار سے بھی سرفہرست ضلع ہے، جہاں 35 لاکھ 49 ہزار 226 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔



Leave A Comment