پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے، اقتصادی تعاون میں اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے متعدد اہم معاہدے طے پا گئے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان سعودی عرب جوائنٹ بزنس کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
حکام کے مطابق معاہدوں میں پورٹس اور موٹر ویز کی تعمیر و ترقی، خاص طور پر حیدرآباد-کراچی موٹر وے کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ، معدنیات، پاور سیکٹر، ٹرانسمیشن لائنز، اسمارٹ میٹرنگ اور پیٹرولیم کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدوں پر دستخط سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز اور سعودی وفد کے سربراہ شہزادہ منصور بن السعود کی موجودگی میں کیے گئے۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت گوہر اعجاز اور فواد مختار نے کی جبکہ وفاقی وزیر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور مشیر نجکاری محمد علی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بزنس ٹو بزنس اور حکومتی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مارکیٹ بن رہا ہے۔
_2026_06_06_09_15_45_12322021.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment