پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی اتحاد پر خصوصی نغمہ جاری
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نغمے میں تینوں ممالک کے درمیان مذہبی وابستگی، اخوت اور باہمی دفاعی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔
خصوصی نغمے میں اس بات کا پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ اور ایک قبلے کے رشتے میں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ نغمے میں تینوں ممالک کے مشترکہ دفاعی عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سعودی قیادت نے پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کا استقبال کیا، جبکہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
_2026_08_08_09_13_21_59472633.jpg)


Leave A Comment