پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس گر کر 165,365 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی جب انڈیکس 952 پوائنٹس کم ہو کر 166,498 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں، جس کی ایک وجہ امریکا میں شرح سود بڑھنے کے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔

ایشیا کی مختلف مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، جن میں جنوبی کوریا، جاپان، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کی مارکیٹس شامل ہیں۔ صرف چین کی شنگھائی مارکیٹ میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار