پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.67 فیصد اضافہ
اسلام آباد : جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا۔ جنوری 2026 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.57 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 74 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ جنوری 2025 میں یہ رقم ایک ارب 68 کروڑ ڈالر تھی۔
دسمبر 2025 کے مقابلے میں جنوری 2026 میں برآمدات میں تقریباً 28 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 18 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مالی ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی مضبوط کارکردگی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور برآمدات میں اضافے سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔
_2026_02_08_16_43_05_47850355.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment