بیرونِ ملک سے آنے والی کالز کو ریگولیٹ کرنے کا حکومتی فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والی فون کالز کو باقاعدہ ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، آمدن میں اضافہ کرنا اور ٹیلی کام نظام میں شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔
وزارتِ آئی ٹی نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پالیسی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی کالز عام طور پر لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (LDI) نظام کے تحت ہوتی ہیں، اور نئی ریگولیشن کے ذریعے اس نظام میں چیک اینڈ بیلنس کو مؤثر بنایا جائے گا۔
اس فیصلے سے نہ صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ متوقع ہے بلکہ سیکیورٹی نگرانی بھی مزید سخت ہوگی۔ اس کے علاوہ مقامی ٹیلی کام آپریٹرز اور ایل ڈی آئی کمپنیوں کا کردار بھی زیادہ نمایاں ہوگا۔
_2026_04_07_15_35_07_49928088.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment