اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی حکمت عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیر اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 225 سرمایہ کار شامل ہوئے جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ شرکاء میں شمالی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے شامل تھے۔ روڈ شو میں پاکستان کی میکرواکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے۔

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت پاکستان کی مضبوط معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار