جناح ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ کے ساتھ بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹیمپ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر کے تحویل میں لے لیا۔
حکام کے مطابق مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے ویزا کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ دورانِ چیکنگ امیگریشن حکام کو پاسپورٹ پر لگایا گیا ایگزٹ اسٹیمپ مشکوک محسوس ہوا جس پر مزید جانچ پڑتال کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایک ایجنٹ کے ذریعے رقم کے عوض پاکستانی امیگریشن کا جعلی ایگزٹ اسٹیمپ لگوایا تھا تاکہ بیرون ملک سفر کیا جا سکے۔
ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
_2026_03_12_15_19_15_77285541.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment