ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری، سابق رکن قومی اسمبلی مینا احسان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کی توثیق کرتے ہوئے پنجاب کی عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو لٹیروں اور چوروں سے مکمل نجات دلوائیں سردار محمد جعفر خان لغاری رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں پی ٹی آئی کے سردار سیف الدین کھوسہ کی بڑے مارجن سے تاریخی فتح پر ان کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے حلقہ میں مخالف امیدوار کی حکومتی طاقت کے نشہ میں انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں حکومتی پارٹی نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار سیف الدین خان کھوسہ کے سپورٹرز کو گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے حراساں کرتے رہے اس کے باوجود عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے حکومتی امیدوار کے خلاف بھرپور ووٹ کاسٹنگ کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار  کو کامیابی دلائی ہم عمران خان اور ان کے امیدوار سردار سیف الدین خان کھوسہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی عوام کے لئے مزید بہتر خدمات کی توقع رکھتے ہیں پنجاب اسمبلی میں بھی وہ تحریک انصاف کی حکومت بنوانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوام کو ریلیف دلوائیں گے سردار جعفر لغاری اور مینا لغاری نے کہا کہ عمران خان ملک اور عوام کی بہتری کے لئے جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار