سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی نمازہ جنازہ کراچی ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت فوجی حکام، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ انہیں کراچی کے فوجی قبرستان میں اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سابق صدر کی تدفین کے لیے کورنگی روڈ کالاپل کے قریب واقع فوجی قبرستان میں قبر تیار کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
واضح رہے کہ پرویز مشرف دو روز قبل دبئی کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار