پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے، بھاری ٹیکسز اور چارجز کا انکشاف
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا حصہ مختلف ٹیکسز، لیویز اور دیگر چارجز پر مشتمل ہے۔
پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 198 روپے کے ٹیکسز اور دیگر چارجز عائد ہیں۔ اس میں لیوی، کسٹم ڈیوٹی، کمپنیوں کا منافع، ڈسٹری بیوشن مارجن اور فریٹ چارجز شامل ہیں۔ پیٹرول کی اصل قیمت کے علاوہ ایک بڑا حصہ پریمیم اور مختلف ایڈجسٹمنٹس پر مشتمل ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی فی لیٹر بھاری ٹیکسز اور چارجز عائد ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قیمت تقریباً 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ ڈیزل پر بھی لیوی، کسٹم ڈیوٹی، فریٹ مارجن، کمپنی منافع اور دیگر اخراجات شامل کیے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور اضافی ٹیکسز بھی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
(1)_2026_05_10_09_32_25_31736226.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment