پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، حکومت عوامی ریلیف کیلئے پُرعزم: علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر چکی ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ایک شعبے کو ترجیح دینے کے بجائے تمام شعبوں کو متوازن انداز میں سہولت فراہم کر رہی ہے اور عوام تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے عزم کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لٹر کمی کی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔
وفاقی وزیر کے مطابق عالمی منڈی میں حالیہ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، اور حکومت مستقبل میں بھی عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرتی رہے گی۔
_2026_06_28_05_37_36_14104085.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment