حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نئی قیمتیں اگلی نظرثانی تک نافذ رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار