حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے 1 پیسہ فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ان قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کمی کی تھی۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں حالیہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار