9 ماہ میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے وصول ہونے کا انکشاف
حکومتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی 35 ارب روپے اضافی وصول کئے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق جولائی 2025 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 45 ارب روپے وصول کئے گئے، جبکہ اگست میں یہ رقم 1 کھرب 15 ارب روپے رہی۔ ستمبر میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے صارفین سے وصول کئے گئے۔
اسی طرح نومبر 2025 میں 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کئے گئے۔ جنوری 2026 میں صارفین سے 1 کھرب 24 ارب روپے وصول کئے گئے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ فروری میں 1 کھرب 20 ارب جبکہ مارچ 2026 میں 1 کھرب 37 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے میں جمع ہوئے۔
اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور عوام پر بڑھتے مالی بوجھ پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
_2026_05_12_16_23_05_60173933.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment