وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ عوام کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بوجھ عوام نے برداشت کیا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں جتنی کمی ہو، اس کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔

پٹرولیم لیوی کے حوالے سے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بھی لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ ایران سے سستی ایل پی جی درآمد کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار