وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال: حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کر رہی ہے
ساہیوال/اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کی کوششیں کر رہی ہے۔
ضلعی ساہیوال کے گاؤں 90 سکس آر میں نارووال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ امریکہ اور ایران کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں اس وقت طلاطم برپا ہے جس سے یورپ، سپر پاورز اور دیگر ممالک بھی پریشان ہیں اور اس طلاطم سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور ضوابط جو پچھلے سو سالوں میں پائیدار امن اور مستحکم نظام کی بنیاد تصور کیے جاتے تھے، آج غیر مؤثر ہو چکے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے معاملے میں حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ملکی کشتی کو احتیاط سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور ملک و قوم کو کئی مرتبہ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کا احساس ہے، تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان سرحد کو بند کیا گیا ہے۔ کسانوں اور زرعی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج سے تین سال قبل دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اور حکومت ملکی ترقی اور معیشت کی پائیداری کے لیے ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
_2026_01_31_17_20_48_65851239.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment