ہانگژو مشن مکمل، وزیراعظم شہباز شریف اہم ملاقاتوں کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ہانگژو میں اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے وزیر ماحولیات ہوانگ رون چیو نے ان کا استقبال کیا۔
ہانگژو میں وزیراعظم نے پاک-چین بزنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں توانائی، بیٹری ٹیکنالوجی، سولر سسٹمز اور ادویات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے چینی حکام اور مختلف بڑی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی ترقی کے امکانات پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
بیجنگ میں قیام کے دوران وزیراعظم چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت زیر بحث آئے گی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
_2026_05_25_05_56_04_18373789.jpg)


Leave A Comment