پی ایم اے نے پاکستان میدیکل کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر دشمن پالیسیوں پر پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر دیا
ایشیا اردو
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے دیگر عہدیدران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی لائسنسنگ امتحان (این ایل ای) کے خلاف تمام ڈاکٹروں باالخصوص فارن میڈیکل گریجویٹس میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے, انہوں نے کہا کہ این ایل ای امتحان کے ذریعے ڈاکٹروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے, ہمارا مطالبہ ہے کہ ملتان سینٹر کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے دوبارہ امتحان لینے کی شرط ختم کی جائے، جبکہ این ایل ای امتحان میں پاس نمبروں کی شرح دیگر امتحانات کی طرح 70 کی بجائے 50 فیصد کی جائے، پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ این ایل ای امتحان میں بہت سے ایسے 70 فیصد حاصل کرنے والے طلباء کو لازمی سٹیشنز میں فیل کیا گیا ہے، اسٹینشنز کو ختم کر کے امتحان کے طریقہء کار کو آسان بنایا جائے جبکہ این ایل ای امتحان میں تین بار سٹیپ 2 ناکام ہونے پر سٹیپ 1 ختم کرنے کے قانون کو ختم کیا جائے، عہدیران کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب میں مکمل ہرتال کر دیں گے



Leave A Comment