ڈیرہ غازی خان: پولیس اہلکاروں پر ججوں کے جعلی دستخط کر کے ریمانڈ اور ضمانتیں تیار کرنے کا الزام، مقدمہ درج
تھانہ سول لائن ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، پولیس ملازمین پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقدمات میں مبینہ طور پر جج صاحبان کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کر کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ، ضمانتیں اور اشتہاری کارروائیاں تیار کیں۔
ایف آئی آر نمبر 1185/25 مورخہ 6 نومبر 2025 کو پولیس آرڈر کی دفعہ 155-C کے تحت درج کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی عدالتی کارروائیوں کے ذریعے بعض مقدمات میں ملزمان کو ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی نشاندہی پر اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ "کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔"
ذرائع کے مطابق اس جعلسازی سے عدالتی نظام اور پولیس کے ریکارڈ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جبکہ انکشاف کے بعد متعدد مقدمات کی دوبارہ جانچ شروع کر دی گئی ہے



Leave A Comment