شہریوں،ادیب اور شعراء کرام کیلئے ڈویژن کا پہلا ٹی ہاؤس ڈی جی خان میں قائم کرنے کی تیاری
ایشیا اردو
.ڈیرہ غازیخان /سنیئر رپورٹر
ڈی جی خان کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بننے جارہا ہے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنرنے کہا کہ پڑھے لکھے شہریوں،ادیب اور شعراء کرام کیلئے ڈویژن کا پہلا ٹی ہاؤس ڈی جی خان میں قائم کرنے جارہے ہیں جس کیلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جگہ مختص کردی گئی ہے۔ایک ماہ کے اندر ڈی جی خان ٹی ہاؤس کا تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔آج ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہے،ڈی جی خان ٹی ہاؤس کے 15 روز کے اندر ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے منصوبہ پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی جاذب نظر عمارت بنائی جائے گی۔ادیب،شعراء اور پڑھے لکھے افراد کو ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی ممبرشپ دی جائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے۔ ایکسئین بلڈنگز اصغر علی نے بریفنگ دی.

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment