آئندہ مالی سال کے لیے 1126 ارب روپے پی ایس ڈی پی مختص کرنے کا تخمینہ
آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 1126 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سرکاری تخمینے کے مطابق توانائی کے منصوبوں کے لیے 135 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 140 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن کے لیے 408 ارب روپے مختص کیے جانے کی توقع ہے۔
سوشل سیکٹر پر 187 ارب روپے خرچ کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
اقتصادی تخمینوں کے مطابق آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ اہم فصلوں کی پیداوار میں 3.6 فیصد اور صنعتوں کی ترقی میں 4 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، تاہم مقررہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے لیے 4.5 فیصد کا ہدف رکھا گیا تھا۔
_2026_06_02_09_27_59_37956440.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment