پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یوں کاروبار کے ابتدائی مرحلے میں گزشتہ اختتامی سطح کے مقابلے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریباً 1305 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی


_2026_09_24_11_17_21_60443777.jpg)
Leave A Comment