پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری، شہریوں کو سائبر فراڈ سے بچنے کی ہدایات
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ سے بچاؤ اور ڈیجیٹل سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کریں اور اس عادت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے دو مرحلہ جاتی تصدیق (ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن) کو فعال کریں اور ایک سے زائد اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ مختصر اور آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ذاتی معلومات جیسے نام، تاریخ پیدائش یا آسان نمبرز کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی اپنا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔
پی ٹی اے نے بائیومیٹرک فیچرز جیسے فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مضبوط پاس ورڈ ہی محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے، لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
_2026_06_19_09_38_21_29082929.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment