ایشیا اردو

پی ٹی اے نے ملک کے 7 شہروں میں غیر معیاری سروسز فراہم کرنے پر جاز پر تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور یہ رقم ایک ماہ میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کمپنی کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع  کی جائے گی۔ 
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سات شہروں میں جاز کی جانب سے کوالٹی آف سروسز کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) کو بہتر بنا نے کیلئے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکامی کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)میجر جنرل(ر)عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں بننے والی تین رکنی کمیٹی نے جاز کے خلاف کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ 
پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ایم سی ایل) کو31 مارچ 2021 کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، پی ٹی اے کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی چوتھی سہہ ماہی میں کبیر والہ، حیدر آباد، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کوالٹی سروے کیا گیا تھا۔ اس سروے  کے دوران سروس کے معیار میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار