پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز بند کی جا سکتی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ 180 روز تک کال، میسج یا انٹرنیٹ استعمال نہ ہونے والی سمز کو غیر فعال کر دیں۔

اتھارٹی کے مطابق غیر فعال سمز بند کیے جانے کے بعد وہ نمبر کسی دوسرے صارف کو جاری کیا جا سکتا ہے، اور اس صورت میں سابق صارف کا اس نمبر پر کوئی قانونی دعویٰ باقی نہیں رہتا۔

پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ اگر کوئی صارف کسی مخصوص مدت کے لیے اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے آگاہ کر سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موبائل سمز کا ذمہ داری سے اور باقاعدگی سے استعمال جاری رکھیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار