سب میرین کیبل خرابی: پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ رفتار سست ہونے کا انتباہ
پی ٹی سی ایل نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 11 مئی سے 18 مئی تک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے، خاص طور پر شام کے اوقات میں سروس سست رہنے کا امکان ہے۔
کمپنی کے مطابق ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث مرمتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے یا کنیکٹیویٹی کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
یہ مرمتی کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس دوران صارفین کو بفرنگ اور سروس میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا بڑا حصہ زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے ذریعے چلتا ہے، اس لیے اس قسم کی خرابی کے اثرات ملک بھر میں محسوس کیے جاتے ہیں۔
_2026_05_11_06_40_02_14056420.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment