لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بورڈز نے نتائج جاری کیے ہیں۔

لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا۔

ملتان: ملتان بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار 675 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 73 ہزار 301 کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔

ملتان بورڈ کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 20 ہزار 213 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 65 ہزار 911 کامیاب ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 54.79 فیصد رہی۔

ہیومینیٹیز گروپ میں کامیابی کی شرح 34.69 فیصد، کمپیوٹر سائنس ٹیکنالوجی میں 39.98 فیصد، ایگریکلچرل سائنس ٹیکنالوجی میں 25.75 فیصد، فیشن ڈیزائننگ ٹیکنالوجی میں 32.78 فیصد اور ہیلتھ سائنسز ٹیکنالوجی میں کامیابی کی شرح 39.14 فیصد رہی۔

ملتان بورڈ کے مطابق ڈیف اینڈ ڈمب امیدواروں کی کامیابی کی شرح سب سے زیادہ 98.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ساہیوال: ساہیوال بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات کے لیے 89 ہزار 872 طلبہ و طالبات نے داخلہ لیا، جن میں سے 87 ہزار 93 نے امتحان دیا۔ مجموعی طور پر 37 ہزار 803 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 43.41 فیصد رہا۔

ساہیوال بورڈ کے مطابق 23 خصوصی طلبہ و طالبات نے امتحان دیا اور تمام کامیاب قرار پائے۔

طلبہ و طالبات اپنے نویں جماعت کے نتائج متعلقہ تعلیمی بورڈز کے ذرائع سے چیک کرسکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار