پنجاب کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ میں اضافے کی تجاویز سامنے آئی ہیں، جس سے کاشتکاروں پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آبیانہ کو فصل کے بجائے فلیٹ ریٹ پر وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت خریف کے لیے 1650 روپے فی ایکڑ اور ربیع کے لیے 850 روپے فی ایکڑ وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح باغات کے لیے اضافی آبپاشی چارجز 2000 روپے فی ایکڑ سالانہ اور لفٹ اریگیشن کے ذریعے آبپاشی پر 2250 روپے فی ایکڑ سالانہ آبیانہ تجویز کیا گیا ہے۔

زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے سلیب سسٹم ختم کرنے اور 12.5 ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین رکھنے والوں پر 1000 روپے فی ایکڑ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس سے قبل مختلف سلیبز کے تحت کم شرحوں پر زرعی انکم ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، تاہم نئی تجاویز کے مطابق باغات اور بڑی زمینوں پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار