پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحان میں 16 ہزار 115 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہوئے۔
سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔
فیصل آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوگئے۔



Leave A Comment