وزیر تعلیم کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد، نتائج کا نظام مکمل آن لائن
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے نتائج آن لائن جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ اس بار طلبہ اپنے نتائج دیکھنے کیلئے کیو آر کوڈ کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تعلیمی نظام سے متعلق تمام سسٹمز کو آن لائن کر دیا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ اور والدین کو معلومات یا انکوائری کے لیے بورڈ دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سپلیمنٹری امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے 100 فیصد اسکرین مارکنگ کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ طلبہ کو بہتر اور منصفانہ نتائج فراہم کیے جا سکیں۔
_2026_08_06_09_22_56_25660220.jpg)


Leave A Comment