پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد ارشد کی سربراہی میں کرم پور روڈ لڈن میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ جہاں پر کھوئے میں ویجیٹیبل آئل، ناقابل سراغ پاؤڈر کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ تیار پروڈکٹس پر غلط لیبلنگ، ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پائی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ کھوئے میں زہریلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر ڈیری پروڈکشن یونٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا. اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ خوراک میں کیمیکل کی ملاوٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار